57

100 اور 1500 روپے کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15 فروری کو ہوگی

لاہور: 100 اور 1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 فروری کو ہو گی۔
100 روپے مالیت کے اسٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 2 لاکھ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں 1 ہزار روپے کے 1199 انعامات ہوں گے۔ 1500 روپے مالیت کا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے 3 جبکہ تیسرے انعام میں 18500 روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
 
The post 100 اور 1500 روپے کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15 فروری کو ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.