21

یونس خان ناراض ہو کر کوچنگ کورس چھوڑ کر کراچی چلے گئے

 لاہور: یونس خان ناراض ہوکر لیول تھری کوچنگ کورس چھوڑ کر کراچی روانہ ہو گئے۔
گزشتہ سال ریٹائر منٹ کا اعلان کرنے والے سابق کپتان بطور کوچ کیریئر بنانے کے خواہشمند تھے، آسٹریلوی ماہرین کی نگرانی میں ہونے والے لیول تھری کورس میں شرکت کیلیے کراچی سے لاہور بھی آئے، تاہم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ناراض ہو کر واپس روانہ ہو گئے۔
اس فیصلے کی وضاحت کرنے کیلیے یونس خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے این سی اے کی جانب سے ای میل کی گئی کہ آپ کی کورس میں شرکت ہمارے لیے باعث اعزاز ہو گی، جب یہاں پہنچا ہوں تو مجھے منیجمنٹ کے ایک سینئر رکن کا کمرہ استعمال کرنے کیلیے کہا گیا، ان کا سامان بھی یہاں پڑا ہے، میرے خیال میں کسی کا کمرہ بغیر اجازت استعمال کرنا میرے لیے بھی شرمندگی کا باعث بنتا، اس لئے کورس میں شرکت کرنے کے بجائے واپس جارہا ہوں۔

An important announcement – leaving back for Karachi without doing the PCB Level III course due to the reasons stated in the video message below. pic.twitter.com/Ak9rGg0oMW
— Younis Khan (@iam_Younis) April 16, 2018

The post یونس خان ناراض ہو کر کوچنگ کورس چھوڑ کر کراچی چلے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.