34

یمن اور اومان میں سائیکلون سے 13 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

اومان: اومان اور یمن سے سائیکلون میکونو ٹکرانے کے بعد ان کے اہم شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس سے اب تک 12 سالہ بچی سمیت 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
میکونو نے سب سے زیادہ نقصان اومان کے تیسرے بڑے شہر سلالاح کو پہنچایا ہے جہاں 11 انچ برسات نوٹ کی گئی ہے۔ سلالاح میں دو لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں جہاں اس طوفانی بارش سے خشک آب گاہیں لبالب بھرگئیں اور ان کا پانی شہروں اور سڑکوں میں داخل ہوگیا۔ دوسری جانب 105 میل فی گھنٹہ سے چلنے والی تیز ہواؤں نے عمارتوں ، اسٹریٹ لائٹس اور کمزور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

سلالاح کا بین الاقوامی ایئرپورٹ کھول دیا گیا ہے لیکن اب بھی شہر میں ہزاروں افراد دربدر ہیں اور انڈرپاس پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب یمن کے شہر سوکوترا میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور کئی لاپتا ہیں ساتھ ہی شدید مالی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق یمن میں عالمی سطح کے اہم آثار قدیمہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
The post یمن اور اومان میں سائیکلون سے 13 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر appeared first on ایکسپریس اردو.