37

گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے درجنوں افراد ہلاک

گوئٹے مالا سٹی: گوئٹے مالا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے تقریبا 40 کلومیٹر دور واقع ’فیوگو‘ آتش فشاں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ فیوگو نے ہر طرف تباہی مچاتے ہوئے لاوا اور گرم راکھ ابلنی شروع کردی جبکہ ایک وسیع و عریض علاقے پر دھویں کے گرم سیاہ بادل چھا گئے۔ گوئٹے مالا کی تاریخ کے اس خونریز ترین واقعہ میں 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں بچے بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

Another video from the volcano eruption in Guatemala #volcandefuego #Volcano #guatemalavolcano #GuatemalaEstaUnida pic.twitter.com/Jgu0VhunvT
— Shit Mexicans Do (@SOMEXlCAN) June 4, 2018

آسمان سے نازل ہونے والی آگ و لاوے کی بارش کے باعث بہت سے لوگوں کو جان بچانے کی مہلت بھی نہ ملی اور وہ اپنے گھروں میں ہی لقمہ اجل بن گئے جب کہ ال روڈیو نامی ایک پورا قصبہ اور اس کی آبادی زندہ دفن ہوگئی۔ بہت سے گاؤں دیہات میں لاوا کے باعث امدادی کارکنوں کی رسائی بھی ممکن نہ رہی۔

#Guatemala #volcano eruption kills 25, affects 1.7 million, forcing temporary closure of international airport in Guatemala City pic.twitter.com/lbpfBN4bkC
— China Xinhua News (@XHNews) June 4, 2018

لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ آتش فشاں کے آس پاس کے علاقے سے ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کرکے محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔ دارالحکومت میں مرکزی ہوائی اڈے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ صدر جمی مورالز نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  وزارت داخلہ نے کالعدم قراردی گئی تنظیموں کی فہرست جاری کردی

Retweeted Cameron Grant (@coolghost101):
I hope people in Guatemala stay safe.
#Guatemala #MondayMotivation pic.twitter.com/FpSBoYgqF5 https://t.co/H6hdnivIzz
— ScienceUtsav (@Scienceutsav) June 4, 2018

The post گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے درجنوں افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.