60

گلگت بلتستان کے تاجروں کے اہلخانہ سے سنکیانگ میں ناروا سلوک

 اسلام آباد: گلگت بلتستان کے تاجروں کے اہل خانہ سے سنکیانگ میں ناروا سلوک کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن جاوید حسین نے ملاقات کی اور مختلف مسائل پر گفتگو کی۔ جاوید حسین نے بتایا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے اکثر اراکین وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے خوش نہیں۔ خورشید شاہ نے جاوید حسین کو معاملہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: داڑھی والے افراد اور باحجاب خواتین پر بسوں میں سفر کرنے پر پابندی

ملاقات میں جاوید حسین نے چین میں گلگت بلتستان کے کاروباری افراد کی فیملیز سے چین میں ناروا سلوک کا معاملہ بھی اٹھایا۔ جاوید حسین نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے کاروباری افراد نے چین کے مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ میں شادیاں کر رکھی ہیں، لیکن سنکیانگ انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے شہریوں سے شادی کرنے والی چینی خواتین اور ان کے بچوں کو نظر بند کر رکھا ہے۔

جاوید حسین نے اپوزیشن لیڈر سے معاملہ دفتر خارجہ حکام کے ذریعہ چینی حکومت کے سامنے اٹھانے کی درخواست کی۔ خورشید شاہ نے معاملہ دفتر خارجہ حکام کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرا دی۔

The post گلگت بلتستان کے تاجروں کے اہلخانہ سے سنکیانگ میں ناروا سلوک appeared first on ایکسپریس اردو.