102

گرمیوں کے روزے کے بعد پینا کولاڈا سے فرحت پائیں

پینا کولاڈا مختلف اشیا کو بلینڈ کر کے بنایا جانے والا مشروب ہے جو گرمیوں میں نہایت فرحت بخشتا ہے۔ آئیں آج اس کے بنانے کی ترکیب جانتے ہیں۔

اجزا
دودھ: 50 ملی لیٹر
انناس کا رس: 35 ملی لیٹر
انناس سلائس: 40 گرام
چینی: 7 کھانے کے چمچ
کریم: 4 کھانے کے چمچ
کھوپرا: 4 کھانے کے چمچ
لیموں کا رس: ڈھائی کھانے کے چمچ
سپرائٹ: 40 ملی لیٹر
آئسکریم: 4 کھانے کے چمچ
برف: حسب ضرورت

ترکیب
دودھ، انناس کا رس، چینی، انناس سلائس، کھوپرا اور کریم کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
اب اس میں آئسکریم ڈال کر بلینڈ کریں۔
لیموں کا رس، سپرائٹ اور برف کے ٹکڑے ڈال کر دوبارہ بلینڈ کر لیں۔
مزیدار پینا کولاڈا تیار ہے۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post گرمیوں کے روزے کے بعد پینا کولاڈا سے فرحت پائیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.