44

کیا آپ رسی کودنے کے فوائد جانتے ہیں؟

رسی کودنا بچوں کا پسندیدہ کھیل ہے جسے وہ مختلف انداز سے کودتے دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ رسی کودنا بے شمار فائدوں کے حصول کا سبب بن سکتا ہے؟
رسی کودنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے لیے نہ تو کسی ٹرینر کی ضرورت ہے اور نہ ہی مصروف شیڈول میں سے وقت نکال کر جم جانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ورزش ایک مکمل ورک آؤٹ کی حیثیت رکھتا ہے اور جسم کے تمام حصوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
آئیں دیکھتے ہیں بچوں کے اس پسندیدہ کھیل سے آپ کیا کیا فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

وزن میں کمی
جسم کو متحرک کرنے والی دیگر ورزشوں کی طرح رسی کودنا بھی وزن میں کمی کرنے میں مدد دیتا ہے اور جسم کو متحرک اور فٹ رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق باقاعدگی سے رسی کودنا بہت تیزی سے وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

مسلز کی مضبوطی
رسی کودنے سے جسم کے تمام اعضا فعال ہوتے ہیں۔ اس کھیل کو مسلز کی مضبوطی کے لیے بہترین ورزش سمجھا جاتا ہے۔

قد میں اضافہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ رسی کودنا قد میں بھی اضافہ کرتا ہے لہٰذا ایسے افراد جو اپنے قد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں باقاعدگی سے رسی کودیں۔

دماغی صحت میں بہتری
کیا آپ جانتے ہیں رسی کودنا ہمارے جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔
رسی کودنے کے دوران رسی اور پاؤں کی حرکت اور ٹائمنگ پر دھیان دینا دماغ کو چوکس کرتا ہے جس سے دماغ فعال ہوتا ہے اور پہلے سے بہتر کارکردگی دکھانے لگتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ’تھوڑی سی شراب نوشی بھی مضرِ صحت‘

جسمانی توازن کو بہتر بنائے
رسی کودنا ہمارے جسم کو بے ڈول ہونے سے بچاتا ہے اور جسم کو ایک ساخت میں لا کر ہمارے جسمانی توازن کو بہتر بناتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ ورزش ایتھلیٹس کی ٹریننگ کا لازمی حصہ ہوتی ہے۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post کیا آپ رسی کودنے کے فوائد جانتے ہیں؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.