27

کپل شرما کا سابق دوست پر ہراساں کرنے کا الزام

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے بھارتی نیوز ویب سائٹ کے ایڈیٹر سمیت اپنی سابق دوست اوران کی بہن پردھوکا دینےاور ہراساں کرنے کے سنگین الزامات لگاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما ان دنوں ایک بار پھر اپنی ٹوئٹس کو لے کر خبروں میں ہیں، جن میں انہوں نے نیوز ویب سائٹ کے ایڈیٹر وکی لالوانی کو بری بھلی سنائی ہیں۔ کپل شرما نے لالوانی اوراپنی سابق دوست پریتی سموس اور ان کی بہن مینیجرنیتی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کی سابق دوست پریتی اورایڈیٹر وکی نے ان سے 25 لاکھ روپے لینے کی کوشش کی اورجب میں نے دینے سے منع کیا تومیرے خلاف غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی،  جس کی وجہ سے میں  ذہنی طور پر ہراساں اور پریشان  ہوا۔

Maine jo b likha tha apne dil se likha tha.. it was my team who deleted my tweets .. But main is kutte bikaayu reporter se darne wala nahi hu.. he can write anything for anybody just for few bucks. Shameless
— KAPIL (@KapilSharmaK9) April 7, 2018

بعد ازاں اگلی صبح انہوں نے تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد کہا ’’میں نے جو بھی لکھا تھا اپنے دل سے لکھا تھا،  میری ٹیم نے وہ سارے ٹوئٹس ڈیلیٹ کردئیے، لیکن میں ان بکاؤ رپورٹرز سے ڈرنے والا نہیں ہوں، آپ میرے بارے میں جو چاہیں لکھ دیں، بہت شرم کی بات ہے۔‘‘اس کے ساتھ ہی کپل نے ٹوئٹر پر پولیس میں شکایت درج کرانے کی کاپی ٹوئٹ کراتے ہوئے کہا کچھ لوگ چند پیسوں کیلئے آپ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں لیکن میں ان کے خلاف آج اور ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ’عزیزی‘ کے نشانے پر صرف سیاست دان نہیں - BBC Urdu

تاہم اس معاملے کے بارے میں جب کپل کی سابق دوست پریتی سموس سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا میں جب صبح اٹھی تومجھے اطلاع ملی کہ میرے خلاف ہتک عزت کا کیس ہوچکا تھا، اس وقت مجھے حیرت کاجھٹکا لگا، میں کپل کو لے کر کافی ڈر گئی ہوں وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے، میں کافی طویل عرصے سے کپل کے ساتھ ہوں اور جانتی ہوں کپل ذہنی طور پر بیمار ہے۔

Kapil Sharma filed a police complaint against his ex-managers Neeti, Preeti and journalist Vicky Lalwani for trying to extort Rs 25 lakhs from him, alleged Vicky Lalvani started a false & malicious propaganda to defame him in digital media after he refused to pay him the amount pic.twitter.com/F50H1tSDFt
— ANI (@ANI) April 7, 2018

The post کپل شرما کا سابق دوست پر ہراساں کرنے کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.