33

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے لانگو آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

The post کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.