26

کرینہ کپور بیٹے سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں 

 ممبئی: بالی ووڈ معروف ادکارہ کرینہ کپور خان بیٹے تیمور کی پرورش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھڑک اُٹھیں۔
نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کیلئے ایک اعلیٰ مثال سمجھی جاتی ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیرکے عروج پر نہ صرف شادی کی بلکہ بطور ماں بھی انہوں نے انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں کے لیے بہترین مثال قائم کی جب کہ اب نہ صرف کرینہ بلکہ ان کے بیٹے تیمور علی خان بھی اپنے منفرد انداز کے پیش نظر اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن تیمور کی دیکھ بھال خود نہ کرنے پر کرینہ کپور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جارہا ہے۔
A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on Jun 3, 2018 at 5:25am PDT

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا بیٹے سے متعلق سوال پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ “بیٹے کے ساتھ ہر گزرتا وقت صرف میرا ہے اور اس حوالے سے مجھے نہ سوشل میڈیا صارفین کو جواب دینے کی ضرورت ہے اور نہ ہی اپنے مداحوں کو کچھ بتانے کی ضرورت ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کرینہ کپور کی ماں بننے کے بعد شوبز کی دنیا میں واپسی
کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ’اگر میں تیمور کے ساتھ  اپنی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتی یا ایئرپورٹ جاتے وقت اسے گود میں نہیں لیتی تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ میں مصروفیت کے باعث تیمور کو وقت نہیں دیتی یا اسے توجہ نہیں دیتی جب کہ مجھے سب کے سامنے یہ ڈھنڈورا پیٹ کر بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ میرا تیمور کے ساتھ کیسا رشتہ ہے۔
The post کرینہ کپور بیٹے سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں  appeared first on ایکسپریس اردو.