61

کریتی سینن لفٹ میں پھنس گئیں

 ممبئی: بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن کو اُس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک گھنٹے تک لفٹ میں پھنسی رہیں۔
فلم ’ہیرو پنتی ‘سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کریتی سینن اپنے حُسن اور حقیقی اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں لیکن فلمی دنیا سے وابستہ ان اداکاراؤں کو اپنی حقیقی زندگی میں بھی مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کریتی سینن کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب انہیں لفٹ خراب ہونے کی وجہ سے ایک گھنٹے تک وہیں قید ہونا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ ایک حادثہ اُس وقت رونما ہوا جب اُنہیں میٹنگ کے سلسلے میں جانا تھا لیکن وہاں لفٹ میں پھنس گئیں جس کے بعد انہیں اپنے مینیجر کو بلانا پڑا اور اسی ایک گھنٹے کے دوران کریتی اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کو ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے لمحہ بہ لمحہ شیئر کرتی رہیں۔

Stuck in a lift.. surprisingly getting 3G!! Is that even possible in Mumbai??! #TestTweet
— Kriti Sanon (@kritisanon) February 9, 2018

کریتی سینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو اپنے لفٹ میں پھنسے رہنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’میں لفٹ میں پھنس گئی ہوں اور یہاں حیرت انگیز طور پر تھری جی بھی چل رہا ہے، کیا ممبئی میں یہ بھی ممکن ہے ؟؟

. @AyeshaAhmad28 get me out!! Super late for meeting https://t.co/cHbTrc9h6X
— Kriti Sanon (@kritisanon) February 9, 2018

کریتی نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی مینیجر عائشہ کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے باہر نکالو ،میٹنگ کے لیے بہت دیر ہو رہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ماہرہ نے خود کو شاہ رخ کا سب سے بڑا مداح قرار دے دیا

Yess i am fine.. dont worry..my manager is tryin to get me out.. just restless n hungry now.. 🙁 https://t.co/kssmYVlcYl
— Kriti Sanon (@kritisanon) February 9, 2018

کریتی کا اس ایک گھنٹے کے دوران ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے مکالمہ بھی ہوتا رہا اور مداح مختلف رائے بھی دیتے رہے جب کہ کریتی نے مداح کی جانب سے خیریت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں  یہاں خیریت سے ہوں اور پریشان ہونے کی بات نہیں، میری مینیجر مجھے نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن میں اس وقت بے آرام اور بھوکی ہوں۔

Good idea!.. digging in my messed up bag to find something! https://t.co/pDYzcbMNdv
— Kriti Sanon (@kritisanon) February 9, 2018

ایک مداح نے کریتی کو چاکلیٹ کھانے کا مشورہ دیا جس پر کریتی نے جواب دیا کہ خیال بُرا نہیں ہے، میں اپنے بیگ میں کچھ تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

Ok i am out guys!! Finally! This took tooooooo long! But nothin to worry!! Thank you for the amazing and much needed time-pass ❤️❤️ getting into a meeting for which i am an hour late now
— Kriti Sanon (@kritisanon) February 9, 2018

آخر میں کریتی کا مداحوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آخر کار مجھے لفٹ سے باہر نکال لیا گیا ہے اب گھبرانے کی بات نہیں، میں میٹنگ میں جا رہی ہوں جس کے لیے میں ایک گھنٹہ لیٹ ہو چکی ہوں یہ وقت بہترین طریقے سے گزارنے پر مداحوں کی شکر گزار ہوں۔
The post کریتی سینن لفٹ میں پھنس گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.