68

کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنےوالے پاکستانی فنکار

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان کی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز میں شرکت بلاشبہ پاکستان کیلئے باعث فخر ہے تاہم اس بات سےبہت کم لوگ واقف ہیں کہ ماہرہ خان سے قبل پاکستانی فنکار عدنان صدیقی اور ارمینا خان بھی عالمی فلمی میلے میں شرکت کرچکے ہیں۔
گزشتہ روز ماہرہ خان 71 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر سیاہ رنگ کے گاؤن میں نہایت خوبصورت اور دلکش نظر آئیں۔ ماہرہ خان کی کانز میں شرکت کی خبر نے جہاں پاکستانی میڈیا میں طوفان برپا کردیا تھاوہیں ماہرہ خان بھارتی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کانزفلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کے دلکش انداز
#lorealpkatcannes #cannes2018 #lorealcannes A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on May 14, 2018 at 11:48am PDT

گزشتہ کئی روز سےمیڈیا میں ماہرہ خان کے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے چرچےجاری ہیں۔ ان کے متعلق کہا جارہا ہے کہ ماہرہ خان کانز فیسٹیول میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں، تاہم یہ درست نہیں۔ ماہرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ نہیں ہیں جنہوں نے کانز میں شرکت کی بلکہ ان سے قبل پاکستان کے دو مایہ ناز اور باصلاحیت فنکار عدنان صدیقی اور ارمینا خان بھی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرچکے ہیں تاہم انہیں ماہرہ جتنی پزیرائی حاصل نہ ہوسکی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کانزفلم فیسٹیول میں شرکت اور ماہرہ خان کی پریشانی

نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔ عدنان صدیقی نے آج سے 10 برس قبل 2008 میں ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے ساتھ فلم’اے مائٹی ہارٹ‘کی تشہیر کے سلسلے میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر بھارتی اداکار عرفان خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  امیتابھ بچن کا ٹوئٹر کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ جس وقت میں نے کانز میں شرکت کی اس وقت میڈیا آج کی طرح اتنا زیادہ فعال نہیں تھا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بھول جائیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ حسیناؤں کے ساتھ ماہرہ خان کے چرچے

عدان صدیقی کے بعد اداکارہ ارمینا خان نے2013 میں مختصر فلم ’ ورتھ‘ کی تشہیر کے سلسلے میں کانز میں شرکت کی تھی۔ گزشتہ چند روز سے میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ماہرہ خان کانز میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں۔ ان خبروں کے ردعمل پر ارمینا خان نے انسٹاگرام پر اپنی کانز میں شرکت کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں اور آگاہ کیا کہ ماہرہ سے پہلے وہ کانز میں شرکت کرچکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ارمیناخان ایک بار نہیں دوبار کانز میں شرکت چکی ہیں۔ 2014 میں اپنی ایک اورمختصر فلم کی تشہیر کے دوران ارمینا نے کانز فلم فیسٹیول میں  شرکت کی تھی۔
Major #Throwback #cannesfilmfestival with @feslkhan in 2013 with my British short film #Writhe 🙂 @sharazaliofficial Here’s a fun fact, In 2014 I had another short film go to #Cannes again called #Strangerwithinme ❤️❤️ #ProudPakistani #ArmeenaKhan @geoffcooper1805 Best of luck to #MahiraKhan for this year. ****urdu*** Major #Throwback 2013 main #cannesfilmfestival per @feslkhan kay sath meri short film #Writhe kay liye @sharazaliofficial , mazay ki baat yeh hai ke 2014 main phir se meri ek aur short film #Cannes main select hui jis ka naam tha #Strangerwithinme ❤❤ #ProudPakistani #ArmeenaKhan @geoffcooper1805 Meri Naik tamnnayn #MahiraKhan kay sath hai is dafa. A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial) on May 13, 2018 at 10:19am PDT

اس خبرکوبھی پڑھیں:  سوشل میڈیا پر افغان گلوکارہ کو دھمکیاں اور نیک تمنائییں - BBC Urdu

ارمینا خان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی برانڈ کی تشہیر کیلئے نہیں بلکہ اپنی مختصر فلم کی تشہیر کیلئے کانز میں شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان ایک پریس کانفرنس کے دوران بتا چکی تھیں کہ انہوں نے حال ہی میں دیکھا کہ ان کی ساتھی اداکارہ ارمینا خان چند سال قبل کانز میں شرکت کرچکی ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان نے بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی سفیر کی حیثیت سے کانزفلم فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔
Smile and wave ✌ @lorealhair @solacelondon @amarfaiz @shakeelbinafzal @louboutinworld #lorealparis #lorealcannes #lorealpkatcannes #cannes2018 A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on May 13, 2018 at 5:39am PDT

The post کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنےوالے پاکستانی فنکار appeared first on ایکسپریس اردو.