35

پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ کے آخری مرحلے میں 6 میچز کھیلے جائیں گے جس سے اگلے مرحلے میں جانے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوگا جب کہ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
ملتان سلطانز آج آخری بار گروپ مرحلے کے لیے میدان میں اترے گی اس طرح ان کے پاس پلے آف میں جانے کا یہ آخری موقع ہوگا۔  ملتان سلطانز اب تک 9 میچز میں 4 کامیابیوں کے ساتھ 9 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے، ان کا ایک میچ بارش کے نذر ہوگیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ پی ایس ایل کے پوائںٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے اور ان کے 3 میچز ابھی باقی ہیں۔
The post پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.