50

پریانکا چوپڑا نے چڑیل کا روپ دھار لیا

نیویارک: پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ فلموں اور سیریلز میں کام کیا کرنے لگیں ان پر بھی ’’ہالووین‘‘ کا بخار چڑھ گیا ہے اور انہوں نے چڑیل کا روپ دھارلیا ہے۔
امریکا اور یورپین ممالک میں مغربی تہوار’’ہالووین‘‘بہت ذوق و شوق سے منایا جاتا ہے اس تہوار پر مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد عجیب وغریب حلیہ اور خوفناک شکلیں بناکر لوگوں کو ڈراتے ہیں۔ صرف بین الاقوامی ممالک کے لوگ ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ بھی ہالووین کے رنگ میں رنگا نظرآتا ہے۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا نے ہالووین کے موقع پر سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں  وہ چڑیل کاروپ دھارے نظر آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے شو’’کوانٹیکو‘‘کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں امریکا میں موجود ہیں۔ ہالووین کے موقع پر انہوں نے بھی امریکیوں کے ساتھ یہ تہوار منایا لیکن اپنے اندازسے۔
پریانکا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیومیں وہ خوفناک چڑیل کا روپ دھارے تمام لوگوں کو ہالووین کی مبارکباد دیتی نظرآرہی ہیں۔

Happy Halloween @priyankachopra Instagram story pic.twitter.com/ZfKTPJFYIl
— Priyanka-Chopra.us (@PriyankaCentral) October 31, 2017

جب کہ ایک  تصویر میں اداکارہ نے اپنے چہرے پر خوفناک میک اپ کیا ہوا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کینیڈا کے وزیراعظم سپرمین بن گئے
واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی ہالووین  کے موقع پر مشہور کردار’’سپرمین‘‘کے روپ میں نظرآئے تھے۔ ٹروڈو کی تصاویر اور ویڈیوز کو لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
The post پریانکا چوپڑا نے چڑیل کا روپ دھار لیا appeared first on ایکسپریس اردو.