52

پریانکا اور کترینہ سلمان خان کی ہیرؤئنز بنیں گی

 ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی نئی فلم ’بھارت‘ کے لئے دو اداکاراؤں کے نام سامنے آگئے۔
بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ’سلطان اور ٹائیگر زندہ ہے‘ کی مقبولیت کے بعد یہ جوڑی ایک بار پھر فلم ’بھارت‘ کے ذریعے ہلچل مچانے آرہی ہے جب کہ فلم  میں مرکزی کردار کے لئے کئی روز سے پریانکا اور کترینہ کے نام کو لیکر قیاس آرائیاں جاری تھیں تاہم فلم کو چار چاند لگانے کے لئے سلمان خان کے مد مقابل اداکاراؤں کے نام بھی منظر عام پر آگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی نئی فلم ’بھارت‘ میں سلو میاں کے مدمقابل پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے نام فائنل کیے گئے ہیں جب کہ  دونوں اداکارائیں دبنگ خان کے ہمراہ فلم میں اہم کردار ادا کریں گی۔
واضح رہے کہ پریانکا اور کترینہ کیف پہلی بار ایک ساتھ فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان ہمراہ جلوہ گر ہوں گی جب کہ فلم 2019 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
The post پریانکا اور کترینہ سلمان خان کی ہیرؤئنز بنیں گی appeared first on ایکسپریس اردو.