55

پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوذان کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

 کراچی: پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوذان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل احمد فوذان نے 1986 میں پاک بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا، امتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران احمد فوذان مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے سربراہ کو کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس تفویض

ترجمان نے بتایا کہ ریئر ایڈمرل احمد فوذان پاکستان نیوی وار کالج لاہوراور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں جب کہ انہیں غیر معمولی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ریئر ایڈمرل احمد فوذان ترقی پانے کے بعد ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کا عہدہ سنبھالیں گے۔

The post پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوذان کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی appeared first on ایکسپریس اردو.