40

پاکستان میں سکھ برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کا بل منظور

لاہور  : پنجاب اسمبلی سے سکھ برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کا بل منظور ہوگیا جس کے بعد پاکستان دنیا میں سکھوں کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سکھ برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن سے متعلق بل پیش کیا گیا جو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا جب کہ یہ پنجاب حکومت کے 5 پارلیمانی سالوں میں منظور ہونے والا پہلا پرائیویٹ ممبر بل ہے اور اس بل کی منظور کی بعد پاکستان دنیا میں سکھوں کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے والا پہلا ملک بن گیا، بل کے متن میں کہا گیا کہ 18 سال سے کم عمر سکھ لڑکے یا لڑکی کی شادی رجسٹرڈ نہیں ہوگی۔

واضح رہے بھارت میں سکھوں کے لیے علحیدہ سے کوئی میرج ایکٹ نہیں ہے اور وہاں سکھوں کی شادیاں ہندو میرج ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کی جاتی ہیں۔

The post پاکستان میں سکھ برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کا بل منظور appeared first on ایکسپریس اردو.