64

پاکستانی وبھارتی فنکاروں کی مسلمانوں کوماہ رمضان کی مبارکباد

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ صیام کا آغاز ہوگیا ہے اس ماہ مقدس کے موقع پر پاکستانی و بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار وں نے تمام مسلمانوں کو ماہ مقدس کی مبارکباد دی ہے۔
دنیابھر میں موجود تمام مسلمان ماہ رمضان کا مقدس مہینہ نہایت عقیدت و  احترام سے مناتے ہیں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کینیڈین وزیراعظم کی آمد رمضان پر مسلمانوں کو مبارکباد
بالی ووڈ شہنشا ہ امیتابھ بچن ہر سال مسلمانوں کے مذہبی تہوار رمضان اورعید پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔ رواں سال بھی انہوں نے ٹوئٹر پر رمضان مبارک کی دو خوبصورت تصاویر شیئر کراتے ہوئے تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی۔

T 2807 – Ramadan Mubarak .. !! happiness and peace .. pic.twitter.com/U6vbeW3TIY
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) May 16, 2018

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پرتمام مسلمانوں کورمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس ماہ مقدس میں ہم سب پر ابر رحمت نازل ہو۔

Intense discussions about food at home right now.. Ramzan Mubarak to all! May the blessings of this month shower on us all.. ✨⚡️
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 16, 2018

اداکار رشی کپور سال بھر مسلمانوں کے خلاف جتنا بھی زہر اگلیں لیکن رمضان اور عید پر کبھی مبارکباد دینا نہیں بھولتے۔ اس سال بھی انہوں نے گزشتہ رات رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد تمام مسلمانوں کو ماہ صیام کی مبارکباد دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  دپیکا پڈوکون کو عرب مداحوں کی جانب سےسالگرہ کا انوکھا تحفہ

Ramzan Mubarak all! pic.twitter.com/tGjwLtdGy1
— Rishi Kapoor (@chintskap) May 16, 2018

نامور پاکستانی گلوکارواداکار علی ظفر نےتمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔

Ramzan Mubarak. pic.twitter.com/Xf0iTam1A8
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 16, 2018

گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزاداہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے لوگوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا خداہم سب کو توفیق دے کہ ہم اس ماہ روزے پورے رکھیں، عبادت کریں اور دوسروں کی مدد کریں۔
***Ramadan Mubarak*** May Allah Kareem Bless you and your loved ones too with all the blessings of this holy month… A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy) on May 16, 2018 at 9:44am PDT

اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی ٹوئٹر پر تمام اہل اسلام کو رمضان کی مبارکباد دی۔

Ramzan Mubarak
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) May 16, 2018

بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے بھی ٹوئٹر پر اہل اسلام کو رمضان کی مبارکباد دی۔

Ramzan Mubarak to everyone !! #RamadanMubarak #Ramadan2018 pic.twitter.com/SUiB7t9zuf
— emraan hashmi (@emraanhashmi) May 17, 2018

اداکارہ مایا علی نے بھی ٹوئٹر پر رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اللہ آپ سب کو عبادت کی توفیق عطاکرے، انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اور ان کی فیملی خاص طور پر ان کے والد کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، رمضان مبارک۔

May this Ramadan bring you all happiness and may ALLAH (SWT) bless us with all that we pray. Please remember me and my family and especially my baba in your prayers… I hope you all have a blessed month. Ramadan Mubarak
— Maya Ali (@mayaali07) May 16, 2018

اس خبرکوبھی پڑھیں:  کمل حسن نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا

اداکارومیزبان حمزہ علی عباسی نے رمضان کی اصل روح کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا اللہ اس ماہ ہم سے چاہتا ہے کہ ہم اس ماہ خود کوباز رکھیں وہ ہم سے قربانی چاہتا ہے۔ رمضان مبارک، اللہ ہمیں اس ماہ کے آخر میں اچھا اوربہتر انسان بننے کی توفیق عطا کرے۔

#Ramazan A month when Allah wants us to solely focus on SELF RESTRAINT, SELF REFLECTION & SACRIFICE! Ramzan Mubarik. May Allah help us to emerge as a better person by the end of this blessed month.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) May 16, 2018

اداکار ہمایوں سعید نے تمام لوگوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تمام لوگ رمضان کا یہ مقدس مہینہ محبت اور عقیدت سے گزاریں اور اس ماہ کی اصل روح اور حقیقت کو سمجھیں۔

Wishing everyone a blessed Ramzan. May we spend this holy month with the love and respect we are meant to spend it with #RamzanMubarak pic.twitter.com/aLLiBKJHzZ
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) May 16, 2018

اداکار مہوش حیات نے ٹوئٹر پر رمضان کی مبارکباد دی۔

Ramzan Mubarak from us to all of you !… https://t.co/AuDwq1f3f4
— MehwishHayat (@MehwishHayat) May 16, 2018

پاکستانی اداکار ومیزبان فیصل قریشی نے نہایت خوبصورت انداز میں رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا گزارش ہے رمضان المبارک کی مبارکباد کے اشتہار بے تحاشا آگئے ہیں۔ اب عبادات کا عملی اقدام اٹھائیں دوسرا یہ کہ اس رمضان المبارک میں ایک تہیہ کریں کہ جو اصلاحی پیغام وڈیو ‘ آڈیو یا تحریری صورت میں کسی کو بھیجیں اس پر پہلے خود عمل در آمد کریں انشاء اللہ اس سے معاشرے میں بہتری آئے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ہریتھک کی پاپڑ بیچنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

گزارش ہے رمضان المبارک کی مبارکباد کے اشتہار بے تحاشا آگئے ہیں۔ اب عبادات کا عملی اقدام اٹھائیں دوسرا یہ کہ اس رمضان المبارک میں ایک تہیہ کریں کہ جو اصلاحی پیغام وڈیو ‘ آڈیو یا تحریری صورت میں کسی کو بھیجیں اس پر پہلے خود عمل در آمد کریں انشاء اللہ اس سے معاشرے میں بہتری آئے گی۔
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) May 16, 2018

#RamzanMubarak MashAllah ShOo cute Stay blessed pic.twitter.com/MtAGDP5OYg
— Honey ( FQ Fan) (@hynaali) May 16, 2018

The post پاکستانی وبھارتی فنکاروں کی مسلمانوں کوماہ رمضان کی مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.