47

ٹیسٹ مستقبل کو روشن دیکھ کر اسٹین لیک نے یارکشائر کو چھوڑ دیا

 لندن: آسٹریلین فاسٹ بولر بلی اسٹین لیک نے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے پیش نظر یارکشائر سے ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کھیلنے کا معاہدہ ختم کردیا۔
بلی اسٹین لیک نے اپنی ساری توجہ ٹیسٹ میں اپنے مستقبل کو یقینی بنانے پر مرکوز کردی ہے، سی اے اور نومنتخب کوچ جسٹن لینگر کا اعتماد دیکھتے ہوئے اسٹین لیک نے آخری مرحلے پر اپنا ارادہ بدل لیا، وہ سردست کرکٹ آسٹریلیا کے زیرمعاہدہ پلیئرز میں شامل ہیں، انھیں آسٹریلیا نے 13 سے 27 جون تک شیڈول دورئہ انگلینڈ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔
The post ٹیسٹ مستقبل کو روشن دیکھ کر اسٹین لیک نے یارکشائر کو چھوڑ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.