20

وسیم اکرم کی سالگرہ میں احترام رمضان ملحوظ نہ رکھنے پر وقار یونس کی معذرت

 لاہور:  
وقار یونس نے وسیم اکرم کی سالگرہ میں احترام رمضان المبارک کو مدنظر نہ رکھنے پر شائقین سے معذرت کرلی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وقار یونس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” گزشتہ روز وسیم بھائی کی سالگرہ پر کیک کاٹنے پر معذرت چاہتا ہوں، ہمیں رمضان المبارک اور روزہ داروں کا خیال رکھنا چاہیے تھا، یہ میری جانب سے ایک نامناسب حرکت تھی۔“

Apologise to everyone for cutting cake on Waseem Bhai’s birthday yesterday..We should have respected Ramadan and the people who were fasting . It was a poor act on our behalf #SORRY
— Waqar Younis (@waqyounis99) June 4, 2018

واضح رہے کہ 3 جون کو وسیم اکرم کی 52 ویں سالگرہ تھی، لیڈز ٹیسٹ کے دوران وسیم اکرم کی سالگرہ پر پریس باکس میں کیک منگوایا گیا تھا، وقار یونس، رمیز راجہ اور صحافیوں نے بھی اس میں شرکت کی تھی، شائقین کی جانب سے رمضان المبارک کا احترام بالائے طاق رکھتے ہوئے روزہ داروں کے سامنے کیک کاٹنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
The post وسیم اکرم کی سالگرہ میں احترام رمضان ملحوظ نہ رکھنے پر وقار یونس کی معذرت appeared first on ایکسپریس اردو.