35

وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں کچھ بھی کہتے رہیں، چیئرمین سینیٹ

 لاہور: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں وہ جو چاہیں کہتے رہیں۔

لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیر اعظم ان کے بارے میں کچھ بھی کہتے رہیں، وہ بڑے بھائی ہیں، میں نے ابھی تک ایسا کوئی کام نہیں کیا جو وزیراعظم کو اچھا نہ لگے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور میرا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بحیثیت سینیٹر اور چیئرمین سینیٹ انتخاب پر صادق سنجرانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، ایک جلسے کے دوران انہوں نے کہا تھا چیئرمین سینٹ کی کوئی عزت نہیں لہٰذا اپوزیشن دوسرا چیئرمین لائے۔

The post وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں کچھ بھی کہتے رہیں، چیئرمین سینیٹ appeared first on ایکسپریس اردو.