27

نیول چیف کی چینی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

 کراچی: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل شین جِنلونگ سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دورہ کے دوران چین کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل شین جِنلونگ سمیت چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرسے ملاقاتیں کیں، اس دوران دو طرفہ بحری تعاون اور خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال سمیت عسکری صنعت کی ترقی کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات میں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار سمیت میری ٹائم دہشت گردی اور بحری قزاقی کی روک تھام کے ضمن میں کثیرالقومی ٹاسک فورس میں پاک بحریہ کی شرکت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر چین کی بحریہ کے سربراہ نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کویقینی بنانےکے سلسلے میں پاک بحریہ کی خدمات اور عزم صمیم کو سراہا۔

The post نیول چیف کی چینی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.