34

نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے پوری قوم نے دہشتگردی کوناسورقراردیا، احسن اقبال

 لندن: وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف تمام قوم نے مل کرجنگ لڑی اور نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے پوری قوم نے دہشتگردی کونا سورقراردیا۔

لندن میں وزیرداخلہ احسن اقبال نے ہائی کمیشن میں پاکستانی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت سے ہرسطح پربات ہوئی کہ پاکستانیوں سے امتیازی سلوک روانہ رکھا جائے جس پربرطانوی حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا، اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیرکے حل میں سب کا فائدہ ہے، ہمارے ہاں سماجی ترقی کے پیمانے پیچھے رہ گئے جب کہ تنازعات کے باعث جنوبی ایشیا کا افریقہ سے بھی پیچھے رہنے کا خدشہ پیدا ہوتا جارہا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ایک دوسرے سے ایڈونچرکے بجائے ترقی کے شعبے میں ساتھ دینا ہوگا، جنوبی ایشیا سےغربت، بے روزگاری اورجہالت کوختم کرنا ہوگا۔

وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جتنی بھی مقبولیت تھی خود تباہ کرلی،  پنجاب میں مسلم لیگ ن نے ترقیاتی سیاست کا نیا اندازمتعارف کرایا ہے، آج پورے ملک میں پنجاب حکومت کی ترقی کی مثالیں دی جاتی ہیں، خیبرپختونخوا اورکراچی کے لوگ لاہورجیسی ترقی کا مطالبہ کررہے ہیں اور2018 کے الیکشن میں امیدہے کہ سندھ اورخیبرپختونخوامیں مسلم لیگ ن کوعوام ووٹ دیں گےَ۔

احسن اقبال نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب تجربات کا دنیا کوفائدہ دینا چاہتے ہیں، پاکستان اب ایسے مقام پرہے جہاں پرہمیں تیزی سے ترقی کرنا ہے، 2013 میں ملکی معیشت 3 فیصد پرتھی،آج 6 فیصد سے تجاوزکرچکی ہے، مختصرعرصے میں بہترپالیسیوں کے باعث بے پناہ ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ ملکی ترقی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقی کا نیا دورکامیابی سے جاری ہے، توانائی سمیت بحرانوں پرتقریبا قابوپالیا ہے، سرمایہ کاروں کا معیشت پراعتماد بحال کیا ہے، توانائی بحران پرقابوپانے سے ہماری صنعتیں ریکارڈ ترقی کررہی ہیں، زرعی پیداوارمیں بھی خاطرخواہ اضافہ ہورہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  کوئٹہ میں عمارتوں کا کرایہ ادا نہ کرنے پر سرکاری اسکولوں کو تالے لگ گئے - ایکسپریس اردو

وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سمندرپارپاکستانیوں کوپاکستان کی ترقی سے منسلک ہونا ہوگا، سمندرپارہم وطنوں کو آگاہ کردیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگارہے، دہشتگردی کے خلاف تمام قوم نے مل کرجنگ لڑی، نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے پوری قوم نے دہشتگردی کوناسورقراردیا جب کہ گزشتہ 4 سال میں دہشتگردی اورفرقہ واریت کے واقعات میں 80 فیصد سے زائد کمی ہوئی،  کراچی میں امن واپس آگیا ہے وہاں 95 فیصد جرائم کاخاتمہ ہوگیا،  بلوچستان میں تخریب کاروں نے امن کونقصان پہنچانے کی ناکام کوششیں کیں اور وہاں ترقی کی نئی لہرشروع ہوچکی ہے۔

The post نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے پوری قوم نے دہشتگردی کوناسورقراردیا، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.