25

نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر سیاست کرتے رہے، آصف زرداری

 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے اگر حساب مانگیں تو حساب دینا بھی پڑے گا۔

پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے جلسے میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دان سیاست کی بات نہ کرے تو اور کیا کرے آپ اور آپ کے بزرگ جب اس دھرتی پر آئے تو کیا لے کر آئے تھے اگر نواز شریف حساب مانگیں گے تو انہیں حساب دینا بھی پڑے گا۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے۔

The post نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر سیاست کرتے رہے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.