43

مردان، لاپتہ ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش مل گئی

مردان:  مردان کے علاقے تخت بھائی سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی ہے، بچی 2 روز سے گھر سے لاپتہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے لاپتہ 3 سالہ بچی کی لاش مردان کے علاقے تخت بھائی سے ملی ہے۔ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے کیس کی تحقیقات شروع کردی۔

واضح رہے اس سے قبل مردان میں ہی 3 سالہ بچی اسما کی لاش گنے کے کھیتوں سے ملی تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اسی واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

The post مردان، لاپتہ ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.