42

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 6 روز تک کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے اور شہر میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری بھی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل سمندری ہوائیں منقطع ہونے کا امکان ہے اور  آج درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے اور اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی جب کہ ہیٹ ویو 6 دن  جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے اور کراچی انتظامیہ ، کے الیکٹرک، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کو ایڈوائزری بھیج دی گئی ہے، متعلقہ ادارے پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

The post محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.