27

ماہرہ خان کی میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ ویڈیو وائرل

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان اداکار راج کپور اور نرگس کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘پر پرفارمنس دیتی نظر آرہی ہیں۔
ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بھارت کی بھی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ماہرہ کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھارتی میڈیا میں بڑی خبر کا درجہ اختیار کرلیتی ہے۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ ان کے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نظر آرہے ہیں۔ عدنان نہ صرف ماہرہ کو خوبصورت اور حسین بنانے کاکام کرتے ہیں بلکہ ان کے بہترین دوست بھی ہیں جس کا ثبوت یہ ویڈیو ہے جسے ماہرہ خان نے عدنان کی سالگرہ کے موقعہ پر بطور خاص بنایا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان کی دوسری شادی 
ویڈیو میں ماہرہ 1956 کی سپر ہٹ فلم’چوری چوری‘ کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘ پر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہیں، اس ویڈیو کے ساتھ ماہرہ نے عدنان کیلئے پیغام بھی دیا ہے کہ وہ عدنان سے بہت محبت کرتی ہیں۔ اس گانے پر ماہرہ کے جذبات قابل تعریف ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بھی ماہرہ کوسوشل میڈیا کا خوبصورت چہرہ قرار دیتے ہوئے ان کے جذبات کو انمول قراردیا ہے۔
آئ لو یو!!. @adnanansariofficial A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on Apr 15, 2018 at 6:10am PDT

اس خبرکوبھی پڑھیں:  فلمی ستاروں سے وابستہ یادوں کی نیلامی - BBC Urdu

اس ویڈیو کواب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ماہرہ کے اس انداز کو بہت سراہا جارہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ماہرہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ اداکار شہریار منور نظر آرہے ہیں دونوں مزاحیہ انداز میں رقص کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ’سات دن محبت ان‘کے ٹیزر سے متعلق لوگوں کو آگاہ کررہے ہیں کہ فلم کا ٹیزر بہت جلد آنے والا ہے۔
The Cutest Dance Ever #MahiraKhan #SheheryarMunawar #7DMI #TeaserOutSoon A post shared by Fan Page Of Queen Khan (@mahirakhan8799) on Apr 16, 2018 at 10:39am PDT

The post ماہرہ خان کی میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.