55

لوہے کے تاروں سے حشرات الارض بنانے والا انوکھا فنکار

تانبے یا لوہے کے تاروں کو موڑنا اور انہیں شکل دینا کوئی آسان کام نہیں تاہم جاپان میں ایک ایسا ہونہار آرٹسٹ موجود ہے جو دھاتی تاروں کو موڑ کر انہیں مختلف حشرات الارض کی شکل دے دیتا ہے جسے دیکھ کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے۔
سوٹا موٹو دویکی کا یہ انوکھا کام کم از کم دو سال قبل سامنے آیا بعدازاں انہوں نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کیں تو ان تصاویر نے انہیں حقیقی آرٹسٹ بنادیا اور اب وہ اس موڑ پر ہیں وہ ان کے کام کی باقاعدہ نمائش کرتے ہیں۔

ایک آن لائن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے جاپانی آرٹسٹ نے بتایا کہ اس کام کا آغاز مکمل طور پر حادثاتی طور پر ہوا، میں جونیئر ہائی اسکول میں ٹینس کی ٹیم کا ممبر تھا ایک دن ٹینس کورٹ میں مجھےلوہے کا ایک تار پڑا ہوا ملا وقت گزاری کے لیے میں نے اس تار سے کھیلنا شروع کردیا۔

針金自在 大蛇を動かすと part2 pic.twitter.com/X41W3S3Yyj
— つたもとだゐき (@tdaiki1216) 4 March 2018
اسے مختلف شکلیں دینا شروع کردیں اس کے بعد یک دم مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ دھاتی تاروں کی مدد سے کچھ جانور، ڈیزائن یا شکلیں بنانے کی کوشش کی  جائے۔

اس کے بعد جاپانی آرٹسٹ نے مڑ کر نہیں دیکھا اور ٹینس چھوڑ کر یہ کوششیں شروع کردیں، مستقل کوششوں کے بعد اس نے فن میں اس قدر مہارت حاصل کرلی کہ وہ ٹوئٹر پر مشہور ہوگیا۔
The post لوہے کے تاروں سے حشرات الارض بنانے والا انوکھا فنکار appeared first on ایکسپریس اردو.