40

لاہور ائیرپورٹ سے دو غیر ملکی مسافروں کو ڈی پورٹ کردیا گیا

 لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ سے دو غیر ملکیوں مسافروں کو ویزا نہ ہونے کے باعث ڈی پورٹ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام نے پرتگال اور جنوبی افریقا سے آنے والے دو غیر ملکی مسافروں کو دوبارہ واپس بھجوادیا ہے۔ بے دخل کئے گئے مسافروں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس پاکستان میں داخل ہونے کا ویزا نہیں بلکہ چیمبر آف کامرس کے لیٹر تھے اور وہ بھی تحقیقات کے بعد جعلی نکلے۔

 

The post لاہور ائیرپورٹ سے دو غیر ملکی مسافروں کو ڈی پورٹ کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.