31

لاپتا افراد کیس، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے صوبائی سربراہان طلب

 کراچی: سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے صوبائی سربراہان کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کل اتوار کو چھٹی کے روز بھی عدالت لگائیں گے اور سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتا افراد کیس کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے کل سماعت میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ کے ساتھ ساتھ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے صوبائی سربراہان کو بھی طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ افراد کیس؛ خفیہ اداروں نے عدالت سے سچ نہیں بولا، سپریم کورٹ

The post لاپتا افراد کیس، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے صوبائی سربراہان طلب appeared first on ایکسپریس اردو.