23

قائمہ کمیٹی کی فاٹا کے عوام کو قرضے اور خصوصی ترقیاتی فنڈ دینے کی سفارش

 اسلام آباد:  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے فاٹا کے عوام کو رعایتی قرضے، انفراسٹرکچرکی ترقی کیلیے خصوصی فنڈزدینے کی سفارش کر دی۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں محسن عزیز نے کہا ہے کہ فاٹا میں بھی 22 خاندان وسائل پرقابض ہیں، فاٹا میں ٹیکس رعایتوں کو ویلیو انڈیشن، روزگار سے مشروط کیا جائے، فدا محمد نے کہاکہ فاٹا میں حالات پھر سے خراب ہو رہے ہیں۔ اگرفاٹا میں ایک بار احتجاج شروع ہو گیا تو اسے کوئی نہیں روک سکے گا۔
ای سی سی نے فاٹا، پاٹا میں 5 سال کیلیے ٹیکس رعایتوں کی منظوری دی لیکن ایف بی آر نے ایس آراوزجاری نہیں کیے، کمیٹی نے میجر(ر) غلام عباس کی تمام پنشنرزکوٹیکس سے استثنیٰ دینے کی درخواست مستردکر دی۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ،آمدن اورمعاشی معاملات سے متعلق اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔
The post قائمہ کمیٹی کی فاٹا کے عوام کو قرضے اور خصوصی ترقیاتی فنڈ دینے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.