65

قائد اعظم کی بیٹی انتقال کر گئیں

بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا جمعرات کو نیویارک میں انتقال کر گئی ہیں ان کی عمر اٹھانوے برس تھی۔ممبئی میں واڈیا گروپ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے انھوں نے اپنے سوگواراں میں بیٹے نسلی این واڈیا جو واڈیا گروپ کے چیئرمین بھی ہیں اور بیٹی ڈیانا این واڈیا کو چھوڑا ہے۔عالمی شہرت یافتہ مصنف اور تاریخ داں سٹینلے ولپورٹ کے مطابق دینا واڈیا چودہ اور پندرہ اگست کی رات کو سنہ 1919 کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں۔پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ان کی وفات کی خبر پر ٹوئٹر میں کہا ہے کہ اپنے قائد کی بیٹی کی وفات کی خبر سے انھیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انھوں نے ان کی روح کے لیے دعا بھی کی ہے۔ ٹوئٹر پر بے شمار لوگ تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔