40

فلم ’’پرواز ہے جنوں‘‘کا پہلا پوسٹر جاری

کراچی: نامور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی فلم’’پرواز ہے جنوں‘‘کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔
حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور پاک فضائیہ کی فلم’’پرواز ہے جنوں‘‘کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہےجس میں فلم کے مرکزی ہیروحمزہ علی عباسی  پاک فضائیہ کے جوان کے روپ میں نہایت پر کشش نظر آرہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں حمزہ علی عباسی کے کردار کانام بھی’’حمزہ‘‘ہی ہے جو ان کی یونیفارم پر لگے بیج میں واضح نظرآرہا ہے۔
ہدایت کار حسیب حسن کی فلم’’پرواز ہے جنوں‘‘کی کہانی پاکستان ایئر فورس کے جوانوں کی کامیابیوں اور ان کی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلم کی سپورٹنگ کاسٹ میں پاکستان ایئرفورس(پی اے ایف)کے حقیقی جوان، کیڈٹس اور فائٹر پائلٹس شامل ہیں۔ فلم کے مرکزی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ فلم’’پرواز ہے جنوں‘‘میں کام کرنا ان کیلئے باعث اعزاز ہےاس فلم کے ذریعے ہم دنیا کے سامنے پی اے ایف کا چہرہ سامنے لاسکیں گے۔
Finally revealing the First Poster Look of the most anticipated movie #ParwaazHaiJunoon feat #HamzaAliAbbasi releasing this #Eidulfitr!!✈️ A post shared by Fanclub of Hamza Ali Abbasi (@hamzaaliabbasi.fc) on Apr 7, 2018 at 1:25am PDT

حمزہ علی عباسی کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار شمعون علی عباسی، اداکارہ وماڈل ہانیہ عامر، احد رضامیر، شاز خان اور کبریٰ خان شامل ہیں۔ شمعون عباسی کا فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ ابھی یہ بتانا صحیح نہیں ہے کہ فلم میں ان کا کردار کیا ہے کیونکہ وہ ٹریننگ کے مرحلے سے گزررہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ فلم میں بہت اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ جب کہ ہانیہ عامرکا کہنا تھا کہ ’’پرواز ہے جنوں‘‘حب الوطنی پر مبنی فلم ہے۔ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
 
The post فلم ’’پرواز ہے جنوں‘‘کا پہلا پوسٹر جاری appeared first on ایکسپریس اردو.