51

’فخر نے کہا تھا کہ لگتا ہے ہماری ورلڈ ریکارڈ پارٹنرشپ ہوگئی ہے‘: امام الحق

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے جب اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تو ان کے سلیکشن کو چچا بھتیجے کی رشتے داری کے تناظر میں دیکھا گیا لیکن امام الحق یہ ثابت کرچکے ہیں کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انہیں بھتیجا ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں منتخب کیا تھا۔