42

صوبہٴفرح: گھمسان کی لڑائی کے بعد طالبان کی پیش قدمی رک گئی

طالبان راہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی کے دوران اُن کے عسکریت پسندوں نے کئی ایک سرکاری دفاتر پر قبضہ کر لیا، جن میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس) کا مقامی دفتر شامل ہے، جس دعوے کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے تردید کی ہے۔ اُنھوں نے کہا ہے کہ افغان فوج کو بیرونی افواج کی کمک میسر آچکی ہے۔