130

صرف یادداشت کی بنیاد پر جانوروں کی حیرت انگیز ڈرائنگ بنانے والا لڑکا

بلغراد: سربیا کے 15 سالہ نوعمر مصور نے اپنی حیرت انگیز صلاحیت کے بل پر دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا اس کی 6 نمائش منعقد ہوچکی ہیں ۔ وہ صرف اپنی یادداشت کی بنا پر فطری مناظر اور جانوروں کی انتہائی تفصیلی ڈرائنگ بنالیتا ہے اسی بنا پر لوگ اسے ’جینیئس‘ قرار دے رہے ہیں۔

ڈوشان کروٹلیشا کی تصاویر کو جانوروں کے ماہرین نے بھی درست قرار دیا ہے جس میں انہوں نے جانوروں کی انتہائی باریک تفصیلات کو بیان کیا ہے۔ یہ نوجوان کئی سال قبل جانوروں کا ایک مکمل انسائیکلو پیڈیا بھی تیار کرچکا ہے!

ڈوشان نے بتایا کہ انہیں جنگلی حیات میں موجود گوناگوں جانوروں سے بہت لگاؤ ہے اور ان کی ڈرائنگ بنانے کا عمل ان کے لیے کسی کھیل کی طرح ہے۔

ڈوشان نے بتایا کہ وہ ایک مرتبہ جانور اور فطری ماحول کو دیکھتے ہوئے اسے دماغ میں بٹھا لیتا ہے اور پہلے انہیں حافظے میں بناتا ہے بعدازاں کینوس پر منتقل کردیتا ہے۔
The post صرف یادداشت کی بنیاد پر جانوروں کی حیرت انگیز ڈرائنگ بنانے والا لڑکا appeared first on ایکسپریس اردو.