110

صداقت کی ٹیم میں خوشنما اضافہ – پرتگال کی ماڈل صداقت ٹیم کا حصہ

بیورو رپورٹ: صداقت پاکستان نیوز انٹرنیٹ کی دنیا میں کافی جانا پہچانا نام ہے، اس کی مقبولیت صرف پاکستان تک محدود نہیں رہی بلکہ دیگر مملک کے قارئین بھی روزانہ شوق سے پڑھتے ہیں اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پرتگال سے بنگلہ دیشی نژاد پرتگالی ماڈل(سابقہ- آج کل وہ انسٹی ٹیوٹ میں ماڈلنگ کی ٹریننگ دیتی ہیں) شاکرہ نندنی نے ہمارے اخبار کی کارگردگی سے متاثر ہو کر صداقت کی ٹیم کا حصہ بننے کی درخواست کی جسے ایڈیٹر صداقت نے جملہ کاروائی کے بعد صداقت ٹیم کا حصہ بنایا. شاکرہ نندنی ماڈلنگ کےعلاوہ ڈانسرایک اچھی شاعرہ اور لکھاری بھی ہیں. والدین سانحہ سقوط ڈھاکہ کے بعد کراچی سے بنگلہ دیش شفٹ ہوگئے تھے، بعد ازاں وہاں ضلع جیسور میں ان کی پیدائیش ہوئی، اس کے علاوہ کافی عزیزواقارب آج بھی پاکستان میں ہیں. جسکی وجہ سے پاکستان بھی آتی جاتی رہیں ہیں.
شاکرہ اب صرف صداقت پاکستان کیلئے کالم لکھ رہی ہیں جو کہ ہمارے اخبار کے لئے اعزاز کی بات ہے، اس کے علاوہ بین الاقوامی نیوز، دلچسپ و عجیب، سائینسی معلومات میں بھی شامل ہوتی ہیں خاص طور پر ان کی شاعری لاجواب ہے، ان کی شاعری آپ صداقت پر پڑھ سکتے ہیں. شاکرہ بنگالی، اردو، ہندی انگلش اور پرتگالی زبان پر عبور رکھتی ہیں. ہماری دعا ہے کہ صداقت پاکستان کو ایسے جوہر پارے اور ملتے رہیں تاکہ قارئین کو اور نئے علوم سے استفادہ حاصل ہو سکے