71

صحافی کے گٹھنے چھونے پر وزیر دفاع سرمائیکل فالن کی معذرت

وزیر دفاع سرمائیکل فالن نے ایک عشائیے کے دوران ایک خاتون صحافی کے گھٹنے چھونے پر معذرت کرلی ہے ان کے ترجمان نے اس معذرت کی تصدیق کی ہے۔ ریڈیو کی پریزنٹر جولیا ہارٹلے بریور نے سرمائیکل فالن کا نام لئے بغیر اس واقعے کاسرسری تذکرہ کیاتھا جبکہ روزنامہ سن نے اپنی اشاعت میں ان کانام ظاہر کردیاتھا جس کے بعد جولیا ہارٹلے نے اپنی ٹوئٹ میں کہاتھا کہ اس واقعےسے وہ پریشان نہیں ہوئیں اور اس کاانھوں نے برا نہیں منایا،سرمائیکل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 2002میں پیش آنے والے اس واقعے پر سر مائیکل فالن نے معذرت کرلی تھی۔
سنڈے ایکسپریس کی سابق سیاسی ایڈیٹر اور سیاسی تبصرہ نگا ہارٹلے نے اس حوالے سےویسٹ منسٹر میں گردش کرنے والی افواہوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ خود کومتاثرہ نہیں سمجھتیں ،انھوں نے کہا کہ جب سرمائیکل فالن نے ان کے گھٹنے پر ہاتھ لگایاتو میں نے ان سے انتہائی شائستگی سے کہاتھا کہ اگر دوبارہ آپ نے ایسا کیا تو میں آپ کے چہرے پر ایک مکا جڑ دوں گی۔
Source: Sundayexpress | By Shakira Nandini
کمنٹ باکس میں اس خبر پر اپنا تبصرہ کرنا نہ بھولئیے گا.