34

شمالی وزیرستان میں فوجی دستے پر دہشت گردوں کا حملہ، فوجی جوان شہید

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں فوجی دستے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں فوجی جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران فوجی دستے پر سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں فوجی جوان سپاہی نیازعلی شہید ہوگئے، 29 سالہ شہید سپاہی نیازعلی ضلع مردان کے رہائشی اور شادی شدہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارڈر پر باڑ لگانے کا کام بنا کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا جب کہ پاک افغان تعاون دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جنوبی وزیر ستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔

The post شمالی وزیرستان میں فوجی دستے پر دہشت گردوں کا حملہ، فوجی جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.