39

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف؛ پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو نامزد کردیا

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے نامزد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کوسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے شیری رحمان کی اپوزیشن لیڈر نامزدگی کے بعد پارٹی نے مطلوبہ حمایت کے حصول کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

104 رکنی ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 20 ہے جب کہ فاٹا کے 6 سینیٹرز نے بھی اپوزیشن لیڈر کے لئے شیری رحمان کی حمایت کرتے ہوئے ریکوزیشن پردستخط کر دیئے ہیں اور فاٹا کے تعاون کے بعد شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر کے لیے 26 سینیٹرز کی حمایت مل گئی۔

 

The post سینیٹ میں قائد حزب اختلاف؛ پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو نامزد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.