42

سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں عیدالفطر کل منائی جائے گی

جدہ: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا وہاں عیدالفطر کل جمعہ کو ہوگی۔
عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کے اجلاسز منعقد ہوئے۔
شہادتیں موصول ہونے کے بعد عدالتی کونسل کے ممبران نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد کل بروز جمعتہ المبارک کو یکم شوال المکرم ہوگی اور عرب ممالک میں عید الفطر منائی جائے گی۔
یہ پڑھیں: سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان
دریں اثنا سعودی عرب کی حکومت نے عید الفطر کی دس تعطیلات کا اعلان کیا ہے یہ تعطیلات 10 شوال المکرم تک جاری رہیں گی۔
The post سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں عیدالفطر کل منائی جائے گی appeared first on ایکسپریس اردو.