37

زمبابوے کے صدر کے جلسے میں دھماکا، نائب صدر سمیت متعدد افراد زخمی

ہراہرے: زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگوا کے جلسے میں دھماکے کے نتیجے میں نائب صدر سمیت متعدد زخمی افراد ہو گئے ہیں جبکہ صدر کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا کے عوامی جلسے میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں تاہم دھماکے میں صدر ایمرسن منانگوا محفوظ رہے انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے محفوظ مقام پر منتقل کردیا ۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں میں نائب صدر کیمبو موہادی بھی شامل ہیں۔
حکمران پارٹی زانو پی ایف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ شب بولا وایو کے وائٹ سٹی اسٹیڈیم میں جلسے کے دوران ہونے والے دھماکے میں صدر ایمرسن منانگاگوا محفوظ رہے۔ جلسے میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ زیادہ تر افراد بھگڈر مچنے کے باعث زخمی ہوئے ۔ کچھ افراد دھماکا خیز مواد لگنے سے بھی زخمی ہوئے۔ دھماکے کی نوعیت کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے جس کے لیے حکومت نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی زمبابوے کے صدر پر متعدد حملے ہو چکے ہیں تاہم اس بار دھماکا جس شہر میں ہوا وہ حزب مخالف کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے جہاں حکمراں جماعت اپنے پیر جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔
The post زمبابوے کے صدر کے جلسے میں دھماکا، نائب صدر سمیت متعدد افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.