36

خیبر پختونخوا میں گدھوں کی افزائش کا فیصلہ

 اسلام آباد: خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے میں گدھوں کی افزائش کیلیے جامع پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے صوبے میں گدھوں کی افزائش کیلیے جامع پالیسی کے تحت پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ابتدائی طور پر 400ایکڑ زمین حاصل کرلی گئی جس پراسٹیٹ آف دی آرٹ جدید ترین سہولتوں سے آراستہ گدھا بریڈنگ فارم ہاؤس تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ پالیسی صوبائی لائیو اسٹاک پالیسی 2018 کے تحت متعارف کروائی جارہی ہے۔

ایکسپریس کودستیاب پالیسی دستاویزات کے مطابق گدھوں کی تعدادمیں اضافے کیلئے کے پی کے کی حکومت نے پاک چائنااقتصادی روٹ پرجاوا (مانسرہ) میں دوسو ایکڑ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں زمین کاانتخاب کر لیا ہے۔

The post خیبر پختونخوا میں گدھوں کی افزائش کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.