31

خیبر پختونخوا میں تعلیمی بورڈز کے ملازمین کا احتجاج، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

پشاور: خیبر پختونخوا میں تعلیمی بورڈز کے ملازمین کی کئی روز سے جاری ہڑتال کے باعث بیس اپریل سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔

خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے ملازمین دو ہفتے سے مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، جس کی وجہ صوبہ بھر میں انٹرمینڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے، چیئرمین تعلیمی بورڈ پشاور ڈاکٹر فضل الرحمان کے مطابق ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے امتحانی پرچہ جات، اسٹیشنری کی ترسیل اور دیگر ضروری اقدامات بیس اپریل تک ممکن نہیں۔ پشاور بورڈ کے ساتھ ایف آر پشاور،  خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی اور چترال  کے امتحانی سینٹرز بھی منسلک ہیں جہاں امتحانی سامان کی ترسیل تاحال مکمل نہیں ہوئی جس کی وجہ سے 20 اپریل سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف کے مطابق امتحانات تین روز کیلئے ملتوی کئے گئے ہیں، بورڈ ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے طلبہ کوئی بھی کئی روز سے مشکلات کا سامنا ہے، رول نمبر سلپس نہ ملنے اور دیگر مسائل حل نہ ہونے پر طلبہ نے بورڈ دفاتر میں احتجاج بھی کیا۔

The post خیبر پختونخوا میں تعلیمی بورڈز کے ملازمین کا احتجاج، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.