50

خیبر فوڈ اتھارٹی نے چینی فوڈ آئٹمز پر پابندی لگادی

پشاور: خیبر فوڈ اتھارٹی نے چینی فوڈ آئٹمز پر پابندی لگادی، اتھارٹی نے چین سے منگوائی گئیں مختلف اشیا سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ اتھارٹی کی طرف سے چین سے درآمد شدہ مختلف اشیائے خورد و نوش کو حرام قرار دے دیا گیا ہے۔
فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چین سے در آمد پروسیسڈ فوڈ آئٹمز پر پابندی ہوگی، ترجمان کا کہنا تھا کہ چین میں جانوروں کے حلال کا کوئی طریقہ کار واضح نہیں ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ چین میں حلال سند مہیا کرنے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے، چین سے بغیر حلال سند کے گوشت کی درآمد پر پابندی ہوگی۔
فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، چالیس ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی صوبے میں غیر معیاری فوڈ آئٹمز کے خلاف بھرپور اقدامات کرچکی ہے۔ رواں سال جنوری میں اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چالیس ہزار لیٹر ناقص اور مضر صحت دودھ تلف کردیا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ یومیہ لاکھوں لیٹر کھلا دودھ استعمال ہوتا ہے جس میں پانی ملانے کے بعد اُسے کیمکل کی مدد سے گاڑھا کر دیا جاتا ہے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
The post خیبر فوڈ اتھارٹی نے چینی فوڈ آئٹمز پر پابندی لگادی appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.