96

حماس اور الفتح کے مابین مصالحت کے سلسلے کا پہلا عملی قدم

حماس نے غزہ پٹی کی سرحدی ذمہ داری فلسطینی انتظامیہ کو سونپ دی ہے۔ تعمیر و ترقی کے فلسطینی وزیر مفید الحسانیہ نے کہا کہ آج فلسطین کے داخلی تنازعے کو ختم کرنے کے لیے پہلا عملی قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج صبح رفح سرحدی گزرگاہ پر منقعد ہونے والی تقریب میں حماس، فلسطینی انتظامیہ اور مصری نمائندے شریک تھے۔ فلسطینی تنظیموں الفتح اور حماس کے مابین تصفیہ کرانے میں مصری سربراہ مملکت السیسی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ 2007ء کے انتخابات میں حماس کی کامیابی کو تسیلم نہیں کیا گیا تھا۔

Source: Arab_Online | By Shakira Nandini
کمنٹ باکس میں اس خبر پر اپنا تبصرہ کرنا نہ بھولئیے گا.