19

جو شادی کے بعد ہیروئن بنیں؛ گویا گنگا الٹی بہنے لگی

فلمی دنیا میں خاص طور پر اداکارؤں کے لیے شادی کر لینا کیریئر ختم کرنے کے مترادف ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ کہ ایسی بھی اداکارائیں موجود ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ہی شادی کرنے کے بعد کیا۔انھوں نے فلموں میں آاور نام کما کر یہ ثابت کردیا کہ فلمی دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کا تعلق شادی شدہ ہونے یا نہ ہونے سے نہیں۔
ان اداکارؤں میں کچھ کی فلموں نے کامیابی حاصل کی تاہم کچھ خاصی کامیاب نہیں ہوپائیں۔لیکن یہ شادی شدہ اداکارائیں ایک مثال ضرور بن گئیں کہ عمر کے کسی بھی دور میں خواتین اپنے کیرئیر میں آگے بڑھ سکتی ہیں۔ان کا تعارف پیش ہے۔
ادیتی راؤ حیدری

بالی وڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی شادی 2006 ء میں اداکار ستیادیپ مشرا سے ہوئی تھی، اس کے سال بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ ادیتی نے 2008 ء میں بولی وڈ فلم ’دہلی 6‘ میں کام کیا تھا جس کے بعد وہ متعدد فلموں میں کام کرتی نظر آئی۔’وزیر‘ فلم کو ملا جلا ردعمل ملا، جس میں اس کے ہمراہ امیتابھ بچن اور فرحان اختر نے اہم کردار ادا کیا۔
زیبا بختیار

کامیاب پاکستانی اداکارہ مانی جاتی ہیں۔ انہوں نے 1991 ء میں بولی وڈ میں فلم ’حنا‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا، جس میں ان کے ہمراہ اداکار رشی کپور نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ زیبا بختیار نے بولی وڈ فلم سے قبل سلمان والیانی سے شادی کی تھی جو زیادہ عرصے قائم نہیں رہ سکی۔ زیبا نے 1993 ء میں گلوکار عدنان سمیع کے ساتھ بھی شادی کی تاہم یہ شادی بھی 1997 میں ختم ہوگئی ۔
ڈمپل کپاڈیا

اس خبرکوبھی پڑھیں:  عامر ذکی اپنے آخری دنوں میں بیمار رہنے لگے تھے - BBC Urdu

اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے اپنی پہلی بولی وڈ فلم ’بوبی‘ کی ریلیز سے قبل 1973 ء میں اداکار راجیش کھنا سے شادی کی تھی۔اس کے بعد دونوں میں 1982 ء میں علیحدگی ہوگئی۔ ڈمپل کپاڈیا نے بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں کردار ادا کیے جن میں ’ساگر‘، ’انصاف‘، ’کاش‘، اور ’رام لکھن‘ شامل ہیں۔
راکھی گلزار

اس بھارتی اداکارہ نے 1963 ء میں اجے بسواس کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے 1970 ء میں پہلی ہندی فلم ’جیون مرتیو‘ میں کام کیا تھا۔ راکھی نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جس کے لیے انہیں 16 مرتبہ فلم فئیر ایوارڈ میں بھی نامزد کیا جاچکا ۔
چترانگدا سنگھ

اداکارہ چترانگدا سنگھ کی شادی 2001ء میں گالف کے کھلاڑی جیوتی سنگھ رندھاوا کے ساتھ ہوئی تھی، جس کے بعد اس نے 2003 ء میں فلم ’ہزاروں خواہشیں ایسی‘ کے ساتھ بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا۔ 2014 ء میں اپنے شوہر سے طلاق لینے کے بعد اداکارہ کا فلموں میں پروڈیوسر بننے کا ارادہ تھا۔
The post جو شادی کے بعد ہیروئن بنیں؛ گویا گنگا الٹی بہنے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.