57

ثانیہ بیگ مرزا نے فارمولا فلموں کی پیشکش ٹھکرا دی

اسلام آباد /لاہور:  معروف ماڈل ثانیہ بیگ مرزا نے  غیرمعیاری فلموں کی پیشکش کوٹھکرادیا۔
ثانیہ بیگ مرزا کو حال ہی میں دوفارمولافلموں میں کام کرنے کی آفرہوئی تھی لیکن انھوں نے فلموں کے نام اورکہانی سننے کے بعد ان میں کام کرنے سے انکارکردیا تھا۔ اس سلسلہ میں ثانیہ بیگ نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ شوبز میں میرا ٹارگٹ فیشن انڈسٹری ہی  تھا اوراس میں بہت اچھے معیارکا کام کررہی ہوں۔ فیشن شوز کے ساتھ ساتھ مختلف معروف برانڈز کیلیے فوٹوشوٹس کا سلسلہ جاری ہے۔  ایسے میں مجھے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن ان کا معیار،کہانی اورکرداروں کوسننے کے بعد سمجھ  میں آگیا، جس کے بعد میں نے ان پروجیکٹس کو سائن نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ سلوراسکرین پرجلوہ گرہونا ہرکسی کی خواہش ہوتی ہے، میں بھی بڑے پردے پرنظرآنا چاہتی ہوں لیکن اس کیلیے مجھے صرف اور صرف ایسے پروجیکٹ کی تلاش ہے جس سے مجھے ایک الگ شناخت مل سکے۔
اس وقت جہاں فارمولا فلمیں بنائی جارہی ہیں وہیں کچھ نوجوان فلم میکرز معمول سے ہٹ کرفلمیں بنانے کیلیے کوشاں ہیں۔ مجھے بھی کسی ایسے ہی پروجیکٹ کا حصہ بننا ہے جوپاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری اوربحالی میں اپنا رول ادا کرسکے۔  ایک سوال کے جواب میں ثانیہ نے کہا کہ بالی وڈ میں کام کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وہاں پرصرف اورصرف جدید ٹیکنالوجی اورکثیرسرمائے پرتوجہ دی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ فلم میں دیکھنے کیلیے بے حیائی کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ مجھے ایسے کسی بھی پروجیکٹ کا حصہ نہیں بننا، جس سے میرا اورمیری فیملی کا نام خراب ہو۔  میں نے اب تک بڑی محنت اورلگن کے ساتھ فیشن انڈسٹری میں کام کیا ہے اورآئندہ بھی اسی طرح کام جاری رکھوں گی، جہاں تک بڑے پردے  یا ٹی وی کی بات ہے توآنے والے کچھ عرصہ میں ایکٹنگ کے شعبے میں قدم رکھوں گی اوراپنے چاہنے والوں کواپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے سرپرائزدوں گی۔
The post ثانیہ بیگ مرزا نے فارمولا فلموں کی پیشکش ٹھکرا دی appeared first on ایکسپریس اردو.