56

تمام جماعتوں کے ایک ہی جگہ جھکنے کی وجہ سامنے آنی چاہیے، نواز شریف

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹ چیرمین کے الیکشن میں ساری جماعتوں کے ایک ہی جگہ جھکنے کی وجہ سامنے آنی چاہیے۔

نیب ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ  بنی گالہ اور بلاول ہاؤس والے ایک ہی دربار پر جا کر کیوں جھک گئے، کراچی سے آنے والے بھی سنجرانی کے دربار پر جا کر جھک گئے، کیا وجہ تھی کہ جی پی ایس کی طرح ہر کوئی ایک ہی جگہ پر جا پہنچا۔ نواز شریف نے کہا کہ کون سی خاص وجہ تھی کہ سارے وہاں جا کر جھکے ، وہ وجہ عوام کے سامنے آنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: بنی گالا اور بلاول ہاؤس والے ایک ہی جگہ سجدہ ریز ہوگئے، نواز شریف

The post تمام جماعتوں کے ایک ہی جگہ جھکنے کی وجہ سامنے آنی چاہیے، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.