23

تحریک انصاف نے حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیار کرلیا

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے اپنی ممکنہ حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیارکرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں ممکنہ کامیابی اور حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے تیار کیا گیا پلان آئندہ ہفتے اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جاری کریں گے۔

پلان میں معیشت کی بحالی، خارجہ محاذ پر تعلقات کے حوالے عملدرآمد کا لائحہ عمل، تعلیم صحت، روزگار، نواجوانوں اور خواتین سے متعلق عملی پالیسیوں کا اعلان ہوگا۔

The post تحریک انصاف نے حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.